ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان طالبان کا ایک اور جھوٹ بے نقاب؛ ڈرون حملے سے کسی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا ؛وزارت اطلاعات

افغان طالبان کا ایک اور جھوٹ بے نقاب؛ ڈرون حملے سے کسی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا ؛وزارت اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان میں ڈرون حملے یا کسی بڑے نقصان کا ذکر کیا گیا تھا۔
وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک کے مطابق دہشتگرد تنظیم ایف اے کے کے دو ابتدائی نوعیت کے ڈرون، جنہیں افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے کامیابی سے روک لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ڈرونز کے نتیجے میں کسی فوجی یا دیگر اہم تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، تاہم ڈرون گرنے کے باعث ملبے سے معمولی نقصان ہوا۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت کے دعوؤں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق شواہد موجود نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دعویٰ ایک بار پھر اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ طالبان حکومت دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی پراکسی تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ ایف اے کے اور ایف اے ایچ شامل ہیں۔
فیکٹ چیک میں مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس ماضی میں بھی جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں پاکستان ایئر فورس کے طیارہ گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کے دعوے بھی کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں خاموشی سے حذف کر دیا گیا۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ حقیقت آخرکار جھوٹ پر غالب آتی ہے۔