سٹی 42 : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی ٹرافی حیدرآباد پہنچ گئی .
حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی ۔ ٹرافی کو دیکھنے کیلئے شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد بھی نیاز اسٹیڈیم پہنچ گئی ۔
شائقینِ کرکٹ نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں ۔
علاوہ ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، دو نئی ٹیمیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔