ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالائی اضلاع میں کل رات سے 16 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان: الرٹ جاری

بالائی اضلاع میں کل رات سے 16 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان: الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل رات سے 16 مارچ کی صبح تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔ سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا ہدایت کی گئی ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ کے بالائی اضلاع چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، دیر لوئر، سوات، بونیر اور ملاکنڈ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام اور تورغر میں بھی موسلادھار بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور کرک میں بارش اور آندھی کے امکانات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

 پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہاٹ، ہنگو، بنوں اور لکی مروت میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان اپر و لوئر میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

 بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کو ریسکیو ٹیمیں، مشینری اور ایمرجنسی سروسز الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا ہدایت کی گئی ہے۔