ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈیا:  امتحان میں ایڈمٹ کارڈ پر کتے کی تصویر، امیدوار پریشان

ایڈمٹ کارڈ پر نام، رول نمبر اور دیگر تمام تفصیلات درست ہیں، لیکن تصویر کی غلطی نے اسے امتحان میں شرکت کے لیے مشکلات میں ڈال دیا ہے

انڈیا:  امتحان میں ایڈمٹ کارڈ پر کتے کی تصویر، امیدوار پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے ضلع روہتاس، بہار میں ایک امیدوار کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چپڑاسی کے امتحان کے دوران حیران کن مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، جب اس کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کی تصویر کی جگہ کتے کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، راکیش کمار نے بتایا کہ اس کے ایڈمٹ کارڈ پر نام، رول نمبر اور دیگر تمام تفصیلات درست ہیں، لیکن تصویر کی غلطی نے اسے امتحان میں شرکت کے لیے مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

راکیش کا کہنا ہے کہ اس اسامیوں کا اعلان 2022 میں کیا گیا تھا اور اب ابتدائی امتحان منعقد ہو رہا ہے۔

امیدوار نے مزید کہا کہ وہ درخواست دینے کے وقت اپنی تصویر بالکل درست اپ لوڈ کر چکا تھا اور اس کے پاس اس کا ثبوت بھی موجود ہے۔

اس کے باوجود بورڈ کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے وہ بار بار بھرتی بورڈ کے چکر لگا رہا ہے۔

راکیش نے مطالبہ کیا کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ وہ سکون سے امتحان دے سکے اور اس غلطی کے ذمہ دار افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

 اس واقعے نے آن لائن بھرتی سسٹم اور حکومت کے بھرتی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔