ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ میں تعینات ریسرچ افسران کی ڈیپوٹیشن مدت میں ایک ماہ کی توسیع

سپریم کورٹ میں تعینات ریسرچ افسران کی ڈیپوٹیشن مدت میں ایک ماہ کی توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں بطور ریسرچ آفیسر خدمات انجام دینے والے عدالتی افسران کی ڈیپوٹیشن مدت میں توسیع کردی ۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عوامی مفاد میں 4جوڈیشل افسران کی ڈیپوٹیشن مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی گئی ہے ان میں سول جج/سینئر ریسرچ آفیسر محمد شفیق ،سول جج/ریسرچ آفیسرز میں اویس رحمت، عظمیٰ ظہور اور اِ قراء رحمان شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق توسیع شدہ مدت ان کی ابتدائی ڈیپوٹیشن کے اختتام کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگی۔ اور وہ اسی عرصے کے دوران سپریم کورٹ میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔ ان افسران کو معمول کے قواعد و ضوابط اور مراعات کے تحت کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ امجد اقبال رانجھا کی جانب سے جاری کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer