ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکار علی دیان والجی کی منگنی، مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

پاکستانی اداکار علی دیان والجی کی منگنی، مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی دیان والجی نے اپنی منگنی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے,اداکار نے اپنی قریبی دوست وجیہہ زیدی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔

علی دیان والجی نے بہت کم عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اپنی جاندار اداکاری اور منفرد انداز کی بدولت انہوں نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ اداکار نے اداکارہ عینا آصف کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا جس میں دونوں کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ ڈرامے میں دونوں کے کردار نہ صرف مقبول ہوئے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے مناظر خوب زیرِ بحث رہے۔

اس کامیابی کے بعد دونوں اداکار ایک اور ڈرامہ پروجیکٹ میں بھی اکٹھے دکھائی دیے، جہاں علی دیان والجی کی اداکاری کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی سے اپنی جگہ مضبوط کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکار کی ذاتی زندگی میں بھی خوشیوں نے دستک دی ہے۔ علی دیان والجی نے اپنی دیرینہ دوست وجیہہ زیدی کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا:”اب آف دی مارکیٹ آفیشل طور پر اپنی بیسٹ فرینڈ کے ساتھ… جب جان لو تو جان لو“۔

منگنی کی تقریب سادہ مگر نہایت خوبصورت انداز میں منعقد کی گئی جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کی تصاویر میں علی دیان والجی اور وجیہہ زیدی کو سادہ مگر خوبصورت ملبوسات میں خوشگوار اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکار کی جانب سے یہ خوشخبری سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات اور مداحوں نے بھی اس نئے سفر کے آغاز پر دونوں کے لیے خوشیوں بھری زندگی کی دعا کی۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف علی دیان والجی کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں بھی خوشیوں اور کامیابیوں کی خواہش رکھتے ہیں۔ شوبز حلقوں میں بھی اس خبر کو خوشی کے ساتھ سنا جا رہا ہے اور اداکار کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔