ویب ڈیسک :عراق میں جاری امریکی فوجی کارروائی کے دوران امریکی فضائیہ کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور ایک فوجی ٹینکر طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق KC-135 اسٹریٹو ٹینکر طیارہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران حادثے کا شکار ہو کر مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ فرینڈلی ایئر اسپیس میں پیش آیا جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
U.S. Central Command is aware of the loss of a U.S. KC-135 refueling aircraft. The incident occurred in friendly airspace during Operation Epic Fury, and rescue efforts are ongoing. Two aircraft were involved in the incident. One of the aircraft went down in western Iraq, and the…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 12, 2026
حکام کے مطابق اس واقعے میں دو طیارے شامل تھے، جن میں سے ایک طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔