ویب ڈیسک :تیل کے محفوظ ذخائر مارکیٹ میں لانے کے اعلان کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور قیمتیں 100 ڈالر کی سطح سے تجاوز کر گئی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں ایک ہی دن میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 9.29 ڈالر اضافے کے ساتھ 101.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 9.02 ڈالر بڑھ کر 96.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی توانائی منڈی دباؤ کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔