ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینیوں کی تولیدی صحت کا جینوسائیڈ"؛  نیتن یاہو یواین ایچ سی آر پر برس پڑے

 فلسطینیوں کی تولیدی صحت کا جینوسائیڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو "ایک یہوردیوں کی  دشمن، بوسیدہ، دہشت گردی کی حمایت کرنے والا، اور غیر متعلقہ ادارہ" قرار دیا ہے، نیتن یاہو کی یو این ایچ سی آر پر سخت تنقید اس وقت آئی جب اس ادارے کے قائم کردہ ایک کمیشن نے اسرائیل پر غزہ میں "فلسطینیوں کی تولیدی صحت کے خلاف نسل کشی کی کارروائیاں" کرنے کا الزام لگایا تھا۔

نیتن یاہو نے اپنے  بیان میں کہا کہ "ہولوکاسٹ کے بعد سے یہودیوں کے خلاف ہونے والے بدترین قتل عام میں حماس دہشت گرد تنظیم کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم پر توجہ دینے کے بجائے، اقوام متحدہ ایک بار پھر اسرائیل پر جنسی تشدد کے بے بنیاد الزامات سمیت جھوٹے الزامات کے ساتھ حملہ کرنے کا انتخاب کر رہا ہے۔"

اپنی رپورٹ میں، مشرقی یروشلم اور اسرائیل سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اقوام متحدہ کےکمیشن کی "تحقیقات"  کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے مرکزی زرخیز مرکز پر "جان بوجھ کر حملہ کیا اور تباہ کیا"  اور ساتھ ہی ساتھ محاصرہ کیااور امداد کو روک دیا جس میں محفوظ حمل، بچے کی پیدائش اور نگہداشت کو یقینی بنانے کے لیے ادویات بھی شامل تھیں۔  اس رپورٹ مین یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اسرائیل نے دراصل فلسطینیوں کی  "تولیدی صحت کے خلاف جینوسائیڈ" کیا۔ اس رپورٹ نے اسرائیل کی فوج کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے حصے کے طور پر اسرائیلی  فوجیوں پر جنسی تشدد کا استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ یہ ایسی شکایت ہے جو عمومی طور پر فلسطینیوں نے بھی کبھی  نہیں کی۔"