سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے ۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاح چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل ، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،بھکر ، لیہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد ،سا ہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، جبکہ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ شام /رات کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں آندھی / تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ چند مقاما ت پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی تو قع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم کوئٹہ، زیارت ،چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات، مو سی خیل ، ژوب اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام/رات کے دوران جیکب آباد، کشمور، لاڑکا نہ، سکھر اور گرونواح میں آندھی / تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ چند مقاما ت پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی تو قع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔