ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رجب بٹ اور فہد مصطفیٰ میں تنازع ،اداکار بابر علی بھی بول پڑے

 رجب بٹ اور فہد مصطفیٰ میں تنازع ،اداکار بابر علی بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار بابر علی کا میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے حالیہ تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہناہے کہ دونوں ہی انڈسٹری کے قابلِ احترام افراد ہیں اور اس معاملے کو آرام سے حل کرنا چاہیے۔ 

حال ہی میں اداکار بابر علی نے نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں اُن کا کہنا تھا کہ میں نے رجب بٹ کے ساتھ اپنے کیریئر کے آغاز میں ڈرامہ رانی میں کام کیا تھا، جہاں رجب بٹ نے محنت اور لگن سے کام کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ خدا نے رجب بٹ کو ان کی محنت کا صلہ دیا ہے اور وہ یوٹیوب پر بھی محنت کر رہے ہیں۔فہد مصطفیٰ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر علی نے کہا کہ وہ ایک بڑے ستارے ہیں اور میں نے ان کی پروڈکشن میں بھی کام کیا ہے۔

 بابر علی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں شخصیات کو سخت الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس  طرح کے تنازعات کو بڑھانے کے بجائے دونوں شخصیات کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے تاکہ انڈسٹری میں ہم آہنگی برقرار رہے۔

واضح رہے کہ اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب فہد مصطفیٰ نے فیملی ولاگنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیملی کو فروخت نہیں کر سکتے۔اس پر رجب بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فہد مصطفیٰ کو نہیں جانتا اور کسی کی عزت اس کے اعمال سے ہوتی ہے۔