ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، سماعت پھر ملتوی

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، سماعت پھر ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل عدم پیروی پر خارج کرنے کے بعد اپیل کندہ خاتون کے پیش ہونے کے بعد بحال کردی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت بغیر کارروائی 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خاتون اشباء کامران کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ باجوہ ،اسٹنٹ آٹارنی جنرل چوہدری نصیر احمد گوجر، محمد انور خان پیش ہوئے ، عدالت نے خاتون کے پیش نہ ہونے پر کیس عدم پیروی پر خارج کردیا تو اپیل کندہ خاتون اشباء کامران نے پیش ہوکر بتایا کہ وہ کچھ لیٹ ہوگئی تھی ، جس کی وجہ سے بروقت عدالت حاضر نہیں ہوسکی ، اکیس عدم پیروی پر خارج کیا گیا ہے، استدعا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل بحال کی جائے ، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے اپیل کندہ خاتون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آئندہ احتیاط کریں ،شہری خاتون اشباء کامران نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کا ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کے خلاف درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، مزید استدعا کی گئی ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا جائے ، کیس کی آئندہ سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔
 

Ansa Awais

Content Writer