ٹک ٹاکرجنت مرزا  افطار پارٹی کی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

ٹک ٹاکرجنت مرزا  افطار پارٹی کی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا  افطار پارٹی کی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکثر اوقات ہی معروف شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ منفی عمل اب صارفین کے لیے ایک عام سی روایت بن گئی ہے۔حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا پر صارفین کو سیخ پا دیکھا گیا ہے،اداکارہ جنت مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ سیاہ رنگ کے لباس میں خوب تیاری کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

 جنت مرزا کی ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ناخنوں پر نیل پینٹ بھی لگا رکھا ہے، ان کے ساتھ انکی بہن علیشبا اور دو اور خواتین کو بھی دیکھا جا سکتاہے،تصاویر سے  ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ  افطار دعوت میں مدعوع تھی، لیکن سوشل میڈیا صارفین کو انکا تیار ہونا اور ناخنوں پر نیل پینٹ لگانا نہ بھایا اور انہیں تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔

 انٹرنیٹ صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نیل پینٹ لگانے سے نماز نہیں ہوتی اور رمضان میں نیل پینٹ کے ساتھ جنت مرزا نے کیسے نماز اور روزہ رکھ لیا۔

 جنت مرزا نے ان تصویروں میں سے ایک میں دوپٹہ بھی پہنا ہوا ہے،ایک صارف نے تو جنت مرزا سے پوچھ ڈالا کہ"کیا افطار کی تصویروں کے لیے اتنا تیار ہونا پڑتا ہے؟"

 جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ "ہاں، افطار دعوت کے لیے۔"

Ansa Awais

Content Writer