ثانیہ مرزا مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بول پڑیں

ثانیہ مرزا مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بول پڑیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بول پڑی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک پوسٹ کیا گیا، جس میں انہوں نے مسجد الاقصیٰ کی تصویر اپلوڈ کی تھی۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رمضان کے پہلے ایام مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا ہے۔مذکورہ پوسٹ پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا لائک سیرئیسلی، جبکہ ساتھ ہی ثانیہ نے ہرٹ بریک کا ایموجی بھی شئیر کیا۔

https://i.aaj.tv/large/2024/03/12155008e6d301b.jpg

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدالاقصٰی کامپلیکس میں مزید فوجی دستے تعینات کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے دستوں کی تعیناتی رمضان میں فلسطینیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تراویح کی نماز کی ادائیگی کے پیش نظر کی ہے۔

جبکہ مقبوضہ یروشلم کے رہائشیوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے تنبیہہ کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer