وزیر اعلی پنجاب نے بڑے اور منفرد رمضان ریلیف پیکیج کااعلان کردیا

وزیر اعلی پنجاب نے بڑے اور منفرد رمضان ریلیف پیکیج کااعلان کردیا
کیپشن: CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا10 واں اجلاس.
پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے تعاون سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد رمضان ریلیف پیکیج کااعلان کردیا۔ پنجاب کابینہ کا رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کا تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا ۔ پنجاب کابینہ نے53ارب روپے کے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے انقلابی پروگرام کی منظوری دے دی ۔خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت60ہزار روپے سے کم آمدن والے خاندانوں کو آٹے کے تھیلے مفت دیئے جائیں گے۔ایک خاندان رمضان المبارک کے دوران شناختی کارڈ کے ذریعے 10 کلو آٹے کے 3 تھیلے فری لے سکے گا۔

تقریباً  ایک کروڑ 50 لاکھ خاندان اور 10 کروڑ افراد مفت آٹے کے پیکیج سے مستفید ہوں گے،مفت آٹے کے پیکیج سے تقریباً پنجاب کی 90فیصد آبادی مستفید ہوسکے گی۔مخصوص کریانہ سٹورز، ٹرکنگ پوائنٹس اور یوٹیلٹی سٹورز پر مفت آٹا دستیاب ہوگا۔خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز 25شعبان سے کیاجائے گا،یہ پیکیج 25رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی صوبہ بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے سٹورز اور ٹرکنگ پوائنٹس مزید بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ۔ نگران وزیر اعٰلی پنجاب محسن نقوی  نے کہا کہ بڑے سٹورز کو بھی مفت آٹے کی فراہمی کے لئے خصوصی کاؤنٹرزبنانے کا پابند کیاجائے اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کیلئے سافٹ ویئر  تیار کیا جائے ۔ 

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ گھرانے مفت آٹے کا خصوصی پیکیج لے سکیں گے ۔غیر رجسٹرڈ اہل خاندان بھی فون کے ذریعے رجسٹریشن کرا کر مفت آٹا حاصل کرسکیں گے جبکہ کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈپی اوز اپنے متعلقہ اضلاع میں مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گے۔وزیر اعلی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مفت آٹے کی فراہمی کے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کی بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت  دیتے ہوئے کہا کہ میرے سمیت صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس او رپوری انتظامی مشینری اس نیک کام کی کامیابی کے لئے فیلڈ میں موجود رہے گی۔

اس پروگرام کی کامیابی کے لئے سب نے دن رات محنت کرنی ہے۔ یہ قومی ذمہ داری بھی ہے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین موقع بھی ملتا ہے ۔سیکرٹری خوراک نے کابینہ کو خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت کی ۔