خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سول جج ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا کہ آج  اگر عمران خان نہیں آتے تو  وارنٹ جاری کردوں گا۔جج کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا، عدالت نے سماعت میں 12:30 بجے تک وقفہ کردیا۔وقفےکے بعد سماعت شروع ہوئی تو  سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا عدالت نے عمران خان کو  فرد جرم کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے طلب کیا ہے، ابھی انہی مقدمے کی کاپیاں فراہم کرنی ہیں، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر رہا ہوں۔

وکیل صفائی انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں،وزیرآباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک عمران خان مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، عمران خان پر دوبارہ قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، عدالتوں سے عمران خان نہیں بھاگ رہے،کوئی بہانہ نہیں کر رہے، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔خیال رہےکہ عدالت نے عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینےکے لیے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے، اس کے بعد ہی مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جائےگی۔

واضح رہےکہ خاتون جج کو دھمکانےکےکیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer