ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کےکارکن علی بلال  عرف ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے دیا گیا۔

لاہور میں پولیس نے علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق دوسرامقدمہ تھانہ سرور روڈمیں درج کیاگیا، پہلےکیس کےتفتیشی افسر مدعی بنے،پولیس نے علی بلال کو اسپتال منتقل کرنے والے ملزمان کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔بیان کے مطابق علی بلال عرف ظلِ شاہ کو بیچ سڑک میں چلتے ہوئے تیز رفتار ڈالے نے ٹکر ماری،جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا،لیکن وہ دم توڑگیا۔بیان میں کہا گیا کہ موت کی اطلاع ملتے ہی ڈالے والے اسپتال سے فرار ہوگئے، ڈالا نجی کمپنی کے زیر استعمال تھا، کمپنی کے ڈائریکٹر راجہ شکیل نے یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک جاکر عمران کو اطلاع دی لیکن انہوں نے پولیس کو اطلاع نہ کی۔ایف آئی آر میں عمران خان، یاسمین راشد اور  فواد چوہدری کو نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی بلال کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال کی موت کی وجہ تشدد سامنے آئی ہے جبکہ پولیس نے اسپتال چھوڑ جانے والے افراد کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو لانے والی گاڑی کوبھی قبضے میں لے لیا اور حراست میں لیےگئے ملزمان میں عمر اورجہانزیب شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer