جنگلی ریچھ کا شہری پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

جنگلی ریچھ کا شہری پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  انٹر نیٹ پر جنگلی جانوروں کی بے شمار ویڈیوزموجود ہیں جن میں وہ شکار کرتے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے نظر آتے ہیں، جنگلی ریچھ کی شہری پر حملہ کرنے کی ایک نئی ویڈیو سامنے آگئی جسے دیکھ کر صارفین کے دل دہل گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو  تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک جنگلی کالے ریچھ نے  گھر میں گھس کر شہری پر حملہ کردیا، ویڈیو میں نظرآنے والا ایشیائی کالا ریچھ  جس کو تبتی کالا ریچھ، ہمالیائی کالا ریچھ اور چاند ریچھ بھی کہا جاتا ہے، ایک درمیانہ قامت، تیز پنجوں اور کالے رنگ کا حامل ریچھ ہے، جس کی پہچان اس کے سینے پر سفید رنگ سے انگریزی حروف "V"جیسا نشان بنا ہوتا جو اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک کمرے کی کھلی  کھڑکی سے کالےریچھ  انٹر ہوتے ہی آدمی پر دھاوا بول دیتا ہے ۔ ریچھ سےخود کو بچانے کے لئے وہ اس سے لڑتا ہے اور بلآخر ریچھ کو کمرے سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوجاتا ہے،  جیسے ہی ریچھ باہر جاتا ہے تو شہری کمرے میں موجود لکڑی کا صوفہ فوراً ٹوٹی کھڑکی کے آگے رکھ دیتا ہے تاکہ ریچھ دوبارہ اندر نہ آپائے۔