رمضان سے قبل عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبرسامنے آگئی

سعودی عرب عمرہ
کیپشن: Saudi Arabia On Umrah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمدسعید: عمرہ زائرین کیلئے سعودی حکام کی جانب سے اہم خبرسامنے آئی ہے۔سعودی حکام نےہدایات جاری کرتے ہوئے  نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 8 مختلف کرونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو عمرہ کی اجازت دے دی۔

سعودی حکام کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزی کے مطابق کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرکے منظور شدہ ویکسین کی فہرست جاری کردی گئی ہے،اس کے علاوہ 8قسم کی ویکسین لگوانےوالےمسافروں کو عمرہ کی اجازت ہوگی۔
 جبکہ عمرہ زائرین کیلئے مکمل کوروناویکسین کی ڈوز لگوانا لازمی قراردیا گیا،کوروناویکسین میں فائزر،سائنو فارم،سائنو ویک، ایسٹرازائینکا،موڈرنا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ویکسین میں جونسن اینڈ جونسن، کینسائینو اور سپٹنیک بھی شامل کی گئی۔ایڈوائزی کے مطابق جونسن اینڈ جونسن کی 1ڈوز لگوانے والے مسافر سعودیہ جا سکیں گے۔
جبکہ فائزر ، ایسٹرازائینکا اور موڈرنا ویکسین کی 2 ڈوز لگوانالازمی قراردیا گیا،اس کے علاوہ سائنو فارم،ویک،سپٹنیک ویکسین کی 2 ڈوز کیساتھ 1بوسٹرلازمی قراردی گئی ہے۔