بچوں کو چھٹیاں،بڑوں کے ہاتھ ملانے پر پابندی عائد

 بچوں کو چھٹیاں،بڑوں کے ہاتھ ملانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: کورونا وائرس کاخوف، ایچی سن کالج نے چھوٹی کلاس کے بچوں کو چھٹیاں دےدیں،سینئر طلبہ کے ہاتھ ملانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایچی سن کالج میں چھوٹے بچوں کی کلاسز 23 مارچ تک بند رہیں گی جبکہ سینئر سکولز کے طلباء کو امتحانات کے باعث چھٹیاں نہیں ملیں گی تاہم کالج انتظامیہ نے کورونا وائرس کے باعث سینئر سکول کے طلبہ کے ہاتھ ملانے پر پاپندی لگادی اور امتحانات میں شرکت کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی۔

کالج حکام کے مطابق نزلہ زکام میں مبتلا طلبہ کا امتحانی ہال میں داخلہ بند ہوگا،نزلہ ،زکام میں مبتلا بورڈنگ طلبہ بھی کلاسز نہیں لے سکیں گے،کالج انتظامیہ نے اس ضمن میں والدین کے نام ہیلتھ ایڈوائزری پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچائو کا سکولوں میں کتابچہ تقسیم نہ کیا گیا

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکی نااہلی سامنے آگئی ،12 سو سکولوں میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کےتعاون سے تیار کردہ کتابچہ تقسیم نہ ہوسکا،سکولوں میں بچوں کوکتابچہ میں دی گئی کورونا وائرس  سےبچائو کی حفاظتی تدابیر پرتربیت کا آغاز بھی نہیں کیا جاسکا۔


پی ایم آئی یو نےکورونا وائرس سے بچاو کیلئے کتابچہ سکولوں میں پڑھانےکی ہدایات جاری کی تھیں،پی ایم آئی یو کے مطابق اسمبلی اور زیرو پریڈ میں بچوں کو خاص طور پرکورونا وائرس بارے تربیت دی جائے،بچے کورونا وائرس سے متعلق تربیت حاصل کرکے گھر اور دوستوں کو بھی معلومات فراہم کریں، ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکا کہنا ہےکہ سکولوں میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ جن میں سے سندھ میں 15 (14 کراچی ایک حیدرآباد)، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

واضح رہے چین سے شروع ہونیوالا کورونا وائرس دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے،دنیا کے 120سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے،اس وقت دنیا میں کورونا کے کل کیسز 134,769 ہیں ،ان میں سے 4,983 مریض مرچکے ہیں۔70,387 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو پہنچ  چکے ہیں۔


 


 


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer