علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب اپناروزگارسکیم میں بدعنوانی کےشبہ پرنیب نےاہم ریکارڈ طلب کر لیا، ٹرانسپورٹ، صوبائی محکمہ پی اینڈڈی سے تمام دستاویزات طلب، نیب ذرائع کے مطابق اپناروزگارسکیم کے تحت دوہزارچودہ میں سترہ ہزارگاڑیاں بغیر ٹینڈر خریدی گئیں۔
آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کے بعد نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا روزگار اسکیم کا پینڈورا باکس کھول لیا ہے اور اس سلسلے میں بدعنوانی کے شعبہ پر اہم ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب پنجاب نے ٹرانسپورٹ اور صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی سے منصوبے کے تمام دستاویزات بھی طلب کرلیے اور باقاعدہ طور پر مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق اپنا روز گار اسکیم کے تحت دوہزار چودہ میں سترہ ہزار گاڑیوں کی خریداری بغیر ٹینڈر کے کی گئی تھی جس پر مزید تحقیقات کے لیے مذکورہ دستاویزات متعلقہ محکموں سے طلب کی جارہی ہیں۔نیب حکام نےچودہ مارچ تک منصوبے کے معاہدے اور فنانشل رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہےجبکہ کنٹریکٹ دستاویزات کیساتھ اشتہارات کا ڈیٹابھی طلب کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے بھی نیب لاہور نے حکومت کے منصوبوں میں ہونے والی کرپشن پر ایکشن لیا جن میں سے آشیانہ ہاؤسنگ سیکنڈل بھی شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دست راست سابق ڈی جی ایل اے احد چیمہ کو شہباز شریف کے ’’پنجاب اسپیڈ‘‘ کے پیچھے ایک بڑا کردار سمجھا جاتا ہے۔ احد چیمہ کو 21 فروری کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، جس کے بعد روز سابق ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ نیب نے احد چیمہ کیخلاف شکنجہ کس لیا۔ اب انکا بچنا مشکل ہوگیا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکائونٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: نیب کا احد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ، ہاؤسنگ سوسائٹی پکڑی گئی
یب اعلامیے کے مطابق احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا، آشیانہ اقبال میں تاخیر کی وجہ سے لاگت کئی ملین بڑھ گئی، آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں احد چیمہ، ان کے بھائی سعید چیمہ، بہن سعدیہ منصوراور کزن کا نام بھی شامل ہے۔
مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا: نیب کا اعلامیہ