ویب ڈیسک : ایران کے سابق رہبرِ اعلٰی آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات 4 جولائی کو تہران میں شروع ہوں گی اور 9 جولائی کو شمال مشرقی شہر مشہد میں تدفین کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔
اس بات کا اعلان ایران کے سرکاری میڈیا پر کیا گیا۔ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے فضائی حملوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای تین دہائیوں سے زائد عرصے تک ایران کے سپریم لیڈر کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ان کے جانشین کے طور پر منتخب کیا گیا۔
ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز جولائی میں کیا جائے گا، جبکہ انہیں مشہد میں واقع امام رضا کے روضے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ رسومات چار اور پانچ جولائی 2026 (19 اور 20 محرم) کو تہران میں امام خمینی کے مزار پر منعقد ہوں گی۔