ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم پانچ کیٹیگریز بنا رہے ہیں، جو کھلاڑی کیٹیگری میں پورا نہیں اترتا وہ ٹیم میں نہیں آ سکے گا؛ محسن نقوی

ہم پانچ کیٹیگریز بنا رہے ہیں، جو کھلاڑی کیٹیگری میں پورا نہیں اترتا وہ ٹیم میں نہیں آ سکے گا؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم پانچ کیٹیگریز بنا رہے ہیں، جو کھلاڑی کیٹیگری میں پورا نہیں اترتا وہ ٹیم میں نہیں آ سکے گا۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ ایک مہینے سے کرکٹ پر کافی کام کر رہے ہیں، دو تین روز تک بہت سی چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔ ٹی 20 ، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے کچھ پالیسیز بنائی ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بھی کافی کچھ کیا ہے، سلیکشن کے معاملات پر بھی کام کیا ہے، کھلاڑیوں کی سلیکشن کو مشینی کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کہا تھا کہ جو ڈومیسٹک کھیلے گا وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں رہے گا، جو کھلاڑی کیٹیگری میں پورا نہیں اترتا وہ ٹیم میں نہیں آ سکے گا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ہم پانچ کیٹیگریز بنا رہے ہیں، ہم نے ایمرجنگ کی کیٹیگری بھی بنائی ہے، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، ہم میچ فیس بھی بڑھا رہے ہیں، تینوں فارمیٹ کے کرکٹ میں کرکٹرز کی میچ فیس بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی فٹنس، ڈومیسٹک اور پرفارمنس پر نظر ہے، ہم ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑی کی فیس بھی بڑھانے لگے ہیں، ہم نے پیر کے روز کھلاڑیوں کو بھی بلایا ہے ان سے بھی مشورہ کریں گے۔ ہم جو چیزیں کر رہے ہیں اس کا فایدہ ایک یا دو سال تک ہو گا، 

سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز اب کمپیوٹرائز ہو گی، سنٹرل کنٹریکٹ میں 15 پوائنٹس پرفارمنس کے ہوں گے، ٹیسٹ کپتانی کے حوالے سے میں نے فیصلہ نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان کون ہو گا کون نہیں میری ٹیم فیصلہ کرے گی،

کئی چیزوں نے ہماری کرکٹ کو خراب کیا ہے، اچھے کرکٹ مائنڈ رکھنے والے لوگوں کو آگے لانا ہے ، مائیک ہیسن کے آنے رزلٹ کچھ بہتر ضرور ہوئے ہیں، ٹورنامنٹ نہیں جیتے لیکن سیریز ضرور جیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہاسٹل بنانے کیلئے عمارت لی ہے وہ وفاقی حکومت کے ایک ادارے کو دے رہے ہیں،اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا، ہم نےکئی فیصلے کئے بعض اوقات کمی بھی رہ گئی، میں ہمیشہ سب کو فری ہینڈ دیتا ہوں، میرا کام ہے میں نے ادارے کو مضبوط کرنا ہے، میرا کام ہے میں نےپی ایس ایل کو مضبوط کر نا ہے، میرا کام بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ادارے کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت ٹائم پورا کرے گی، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، پاکستان میں پٹرول کی قیمت 500 روپے سے عبور ہونے لگی تھی، تیل کی قیمتوں کو بہت مشکل سے کنٹرول کیا ہے۔