ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا مشہود کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم ڈیپارٹمنٹ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

رانا مشہود کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم ڈیپارٹمنٹ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں اور مستقبل کی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رانا مشہود احمد خان سے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے ملاقات کی، جس میں شعبے کے تعلیمی، تخلیقی اور صنعت سے متعلق مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے شعبے میں جاری منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ طلبہ کی عملی تربیت اور ملکی فلمی صنعت کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے فیچر فلم پراجیکٹ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ میڈیا اور فلم انڈسٹری کے لیے تربیت یافتہ اور باصلاحیت افرادی قوت تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے شعبے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور اکیڈیمیا و انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے وفاقی حکومت کی جانب سے شعبے کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات کے دوران رانا مشہود احمد خان نے ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔