ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 9 تک پہنچ گئی

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 9 تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم رند:  کراچی میں منکی پاکس  کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد شہر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریض کو فوری طور پر نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، تاہم پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نیپا اسپتال میں ایم پاکس کے اب تک 7 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔