ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہائیکورٹ سے جھٹکا، درخواست مسترد

برطرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہائیکورٹ سے جھٹکا، درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشراف: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے برطرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز محسن اقبال چیمہ کی برطرفی کے خلاف دائر آئینی درخواست عدم میرٹ پر خارج کر دی۔

جسٹس خالد اسحاق نے 14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے برطرفی کے حکم اور اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلے کو قانون کے مطابق قرار دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق محکمانہ انکوائری میں درخواست گزار کے خلاف بدانتظامی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ انکوائری افسر نے پانچ سالہ انکریمنٹس روکنے کی سزا تجویز کی تھی، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ سزا کے تعین کا اختیار مجاز اتھارٹی کے پاس ہوتا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ ثابت شدہ بدانتظامی کی صورت میں مجاز اتھارٹی انکوائری افسر کی سفارشات من و عن تسلیم کرنے کی پابند نہیں ہوتی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ برطرفی کے لیے پیڈا ایکٹ کے تحت تمام قانونی تقاضے اور ضابطہ کار مکمل کیے گئے۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ درخواست گزار کی جانب سے برطرفی کے خلاف دائر اپیل بھی پہلے ہی مسترد کی جا چکی تھی اور اس کا مؤقف قانونی طور پر قابل قبول نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئینی درخواست میں مداخلت کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں، اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔ عدالت نے تاخیر اور درخواست گزار کے طرز عمل کو بھی ریلیف نہ دینے کی وجوہات میں شامل قرار دیا۔