ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آٹو مارکیٹ میں ہلچل، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا مطالبہ

 آٹو مارکیٹ میں ہلچل، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسیم افتخار:آل پاکستان موٹر ڈیلرزایسوسی ایشن نے درآمدی گاڑیوں پرعائد فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی پرتحفظات کااظہارکردیا۔
آل پاکستان موٹر ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نےدرآمدی گاڑیوں پرعائد فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئےایف ای ڈی پرانی سطح پر لانے اور بیگج سسٹم کوبحال کرنے کامطالبہ کیاہے۔
آل پاکستان موٹر ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزادکاکہناہے کہ ایف ای ڈی پرانی سطح پر لائی جائے ،دوہزار سی سی کی گاڑیوں پر ایف ای ڈی 30فیصد سے بڑھاکر 70فیصد اورتین ہزارسی سی پر ایف ای ڈی 40فیصدسے بڑھاکر 81فیصد کردی گئی ہے۔

ایچ ایم شہزاد نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گاڑیوں کے بیگج سسٹم کوبحال کیاجائے۔