ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے تجاوز کر گئیں

 مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے تجاوز کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابوبکرشیخ :لاہور شہر کی مختلف مارکیٹوں میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں واضح فرق دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں سرکاری نرخنامے کے باوجود دکاندار من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔

سرکاری نرخ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 410 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں مختلف دکانوں پر یہ 430 سے 440 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار اپنی مرضی کے مطابق قیمت وصول کر رہا ہے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔

اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 201 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں انڈے 210 سے 215 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائلر مرغی اور انڈے جیسے بنیادی غذائی اجناس بھی غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور گرانفروشی کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔