ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری،ڈی آئی جی نے موقع پر احکامات جاری کئے

 کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری،ڈی آئی جی نے موقع پر احکامات جاری کئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،کھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت کی گئی،سائلین قتل، اقدام قتل، ھوکہ دہی ،،زیادتی کے مقدمات کی شکایات کیلئےپیش ہوئے۔

شہریوں نے کرسی پر بیٹھ کر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،ڈی آئی جی نے موقع پر ہی متعلقہ ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کواحکامات جاری کئے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات جاری کردی۔

 سید ذیشان رضا  کا کہنا ہے کہ شہریوں کو فوری ،بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے۔