ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلے جاری

 وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلے جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلے جاری ہیں۔

دوسرے روز کبڈی میں ڈیرہ غازیخان نے ملتان کو 31-49پوائنٹس سے شکست دے دی،گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو کبڈی میچ میں 30-59پوائنٹس سے ہرایا،دوسرے جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن کے مقابلے بھی شروع ہوگئے،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے بھی مقابلے دیکھے،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا،بیڈمنٹن بوائز میں ساہیوال نے بہاولپور کو 0-3سے شکست دے دی۔

بیڈمنٹن گرلز میں بہاولپور نے ساہیوال کوتین صفر سے ہرادیا، فیصل آباد نے راولپنڈی کو 0-3سے شکست دے دی،ہاکی بوائز میں ملتان نے ڈی جی خان کو 0-9سے شکست دے دی،گرلز ہاکی میں ملتان اور ڈی جی خان کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا،راولپنڈی نے گوجرانوالہ کو0-3سے شکست دے دی۔