ملک اشرف : گینگ ریپ کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشہ کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ نے حافظ آباد میں گینگ ریپ کے ملزم اکرام کی بازیابی کے لئے دائر خارج کردی ، عدالت نے ملزم کی بازیابی کے لیے جمع کروائی گئی 25 ہزار کی سکیورٹی کی رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا.
جسٹس عبہر گل نے ایڈوکیٹ محمد زمان کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ناصر چوہان عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے پولیس کی جانب سے جواب جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اکرام کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی وہ ایف آئی آر میں نامزد اور پولیس کو مطلوب ہے ، ملزم محمد اکرام پولیس حراست میں نہیں ، پولیس اس کی گرفتاری کے لیے کوشش کررہی ہے، ملزم کے جس وکیل بھائی محمد زمان نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی وہ بھی ایک مقدمہ میں پولیس کو مطلوب ہے ، جبکہ درخواست گزار کی جانب سےپٹیشن میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پولیس نے درخواست گزار کے بھائی اکرام کو خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں گرفتار کیا اور پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے. درخواست میں بتایا گیا کہ اس سے پہلے خاتون سے زیادتی کرنیوالے خاور منصب، خاور فیاض اور لئیق کو پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ پولیس کو ملزم اکرام کو پیش کرنے اور اس کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کو بھی روکنے کا حکم دیا جائے.