ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نےچوہدری پرویز الٰہی کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا حکم معطل کردیا

Lahore High Court Suspends Remand order in Parvaiz Ilahi Fake Appointments case, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں چودھری پرویز الٰہی کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ لینے کے معاملہ کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نےچوہدری پرویز الٰہی کا ایڈیشنل سیشن جج کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا حکم معطل کردیا۔ عدالت نے اینٹی کرپشن ، تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد وحید خان نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ 
جسٹس محمد وحید خان نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج، اینٹی کرپشن تفتیشی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چار جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔۔ 12 جون کو ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن کی درخواست بلاجواز منظور کر کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کاحکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے قانون او رانصاف کے طریقہ کار کو پس پشت ڈال کر جسمانی ریمانڈ دینے کاحکم دیا۔۔ چودھری پرویز الہٰی کےخلاف مقدمات دو برس کی تاخیر سے درج کر کے گرفتاری ڈالی گئی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چودھری پرویز الہٰی کا جوڈیشل ریمانڈ کالعدم کرنے کےحکم کو غیر قانونی قرار دے۔