پنجاب کے اساتذہ کی سنی گئی،8 ہزار اساتذہ کو ترقیاں مل گئیں

School Teachers Promotions, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 ہزار اساتذہ کو ترقیاں دے دیں۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2ماہ میں اساتذہ کو ریکارڈ ترقیاں دیں،گریڈ 14 سے 15میں اساتذہ کو سب سے زیادہ ترقیاں دی گئیں،گریڈ 14کے 3 ہزار 742اساتذہ کو گریڈ 15 میں ترقیاں دی گئیں۔

 ڈی پی آئی ایلیمنٹری کے مطابق  گریڈ 17 کے 1146اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں، گریڈ 16کے 1464اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں،گریڈ 11 کے 61 اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں  ہزاروں اساتذہ عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر تھے۔