تحریک انصاف کے نئی مشکل کھڑی

application in sc against pti
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کےخلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔استدعا کی گئی کہ ٹائیگر فورس کو کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو انکوائری حکم دیا جائے،اورملک میں پرامن ماحول برقرار رکھنے کیلئے خونی مارچ کو روکا جائے۔

تفصیلات کےمطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے غیر قانونی اقدامات کےخلاف جے آئی ٹی تشکیل دی جائے،ملک میں پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لئے خونی مارچ کو روکا جائے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مختلف سیاسی جلسوں میں ملکی اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔ 

شیخ رشید عوام کو ملکی اداروں پر حملے کیلئے اکسا رہے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان ٹائیگر فورس کو حالیہ حکومت کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کا لانگ مارچ کرنے کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے،پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کو تنخواہ دی جارہی ہے تاکہ وہ ملک کو نقصان پہنچائیں۔

عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنما مختلف ٹی وی چینلز پر کہہ چکے ہیں ہمارا مارچ خونی ہوگا،عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا ملک تین حصوں میں تقسیم ہوگا اور ایٹمی اثاثے خطرے میں ہیں،درخواست اصغر علی شیخ نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer