کالی آندھی کلین سویپ، شاہینوں نے بھارت کو بھی جھٹکا دیدیا

Pak Cricket Team clean swap WI 3rd ODI
کیپشن: Pak Cricket Team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملتان میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کردیا ہے، سریز جیتنے کے بعد  آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کی جس میں شاہینوں نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔ 

ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی،پاکستان نے بھارت سے ون ڈے کرکٹ میں چوتھی پوزیشن چھین لی،پاکستان ٹیم 106پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی،نیوزی لینڈ کا پہلا،انگلینڈ کا دوسرا اور آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔بھارت 105 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ - 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 99 پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے، بنگلہ دیش 95 پوائنٹس لے کر ساتویں، سری لنکا 87 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 72 پوائنٹس لے کر نوویں جب کہ افغانستان 69 پوائنٹس کے ہمراہ دسویں پوزیشن پر موجود ہے ۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer