ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اہلکار زخمی

Firing on Police
کیپشن: Firing on Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شفیق آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا،پولیس اہلکاروں نے دونوں ڈاکو گرفتار کر لیا۔

شفیق آباد میں واردات کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں نے ناکے پر رکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے باعث پولیس اہلکار اشرف زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقابلے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا. پولیس کے مطابق ڈاکووں کی شناخت سعد اور الیاس کے نام سے ہوئی ہے جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ 

دوسری جانب ڈولفن سکواڈ کی جانب سے شہر میں روڈز پر ہونے والی وارداتوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ شہر میں وارداتیں کرنے والے چالیس گینگز متحرک ہیں، جو پولیس کیلئے چیلنج بن چکے ہیں اور یہی ڈاکوئوں کے گینگز ہیں جو جگہ بدل بدل کر وارداتیں کرتے ہیں۔

پولیس حکام نے بھی وارداتیں کرنے والے ان متحرک گینگز کو پکڑ نے کیلئے کمر کس لی، اینٹی ڈاکو آپریشن سی سی پی او لاہور کی نگرانی میں ہوگا۔ پولیس نے وارداتوں کے تسلسل اور سٹائل سے ڈیٹا مرتب کیا اور تمام ڈیٹا پولیس پیٹرولنگ سکواڈز، ڈولفن، پیرو اور ریپڈز رسپانس یونٹس کو فراہم کر دیا گیا۔ پولیس نے کوڈ ورڈز میں گینگز کی شناخت کو خفیہ رکھتے ہوئے ڈیٹا مرتب کیا۔