سرکاری اساتذہ کیلئے خوشخبری

سرکاری اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت ہائر سیکنڈری سکولوں میں کنٹریکٹ پر تعینات سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کے کنٹریکٹ 30 مئی کو ختم ہو گئے تھے جس کے باعث اساتذہ پریشانی سے دوچار تھے۔ محکمہ تعلیم نے 46 مرد اساتذہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اساتذہ کو 31 مئی 2022ء تک کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے اساتذہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ متعلقہ سکولوں میں ہی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔