ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے پاکستان میں نئی پابندی لگ گئی

نئے پاکستان میں نئی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت کی جانب سے سوئی ناردرن گیس کمپنی میں کنکشن پر پابندی کے بعد شہر بھر میں جاری زیر زمین پائپ لائن بچھانے کے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر تاحکم ثانی کام روک دیا گیا۔

نئے پاکستان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے تمام ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، شہر سمیت دیگر اضلاع میں ہر قسم کے ترقیاتی کام بند کر دیئے گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گیس پائپ لائن کی نیٹ ورکنگ پر بننے والے منصوبوں پر بھی کام روک دیا، جس کی وجہ سے تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

اس طرح سابق دور حکومت میں شروع ہونیوالے تمام منصوبوں کو مکمل نہیں کیا جاسکے گا، اس سے قبل مکمل ہونیوالے پائپ لائن منصوبوں پر کنکشن دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی، اب کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے پائپ لائن نیٹ ورک بچھانے کے بعد گیس کی فراہمی سے روک دیا گیا ہے، ترقیاتی کام بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو سستی گیس کی سہولت نہیں دی جا سکے گی۔

 سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ڈویلپمنٹ کی تمام ٹیموں کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے جبکہ بعض ٹیموں کو شکایات سیل اور بلنگ کے شعبوں میں ٹرانسفر کر دیا ، وفاقی حکومت اس سے قبل کنکشن لگانے پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer