ن لیگی خواتین نےٹکٹیں نہ ملنے پر عید سڑکوں پر کرنے کی دھمکی دے دی

ن لیگی خواتین نےٹکٹیں نہ ملنے پر عید سڑکوں پر کرنے کی دھمکی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی: ماڈل ٹاؤن 180 ایچ کے باہر ن لیگی خواتین کارکن ٹکٹیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو دھرنا دیں گے اور عید سڑکوں پر کی جائے گی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق خواتین کارکنوں نے ٹکٹیں نہ ملنے پر ہاتھوں میں بینرز اٹھائے احتجاج کیا۔ جنرل سیکر ٹری لاہور نسیم بانو سمیت دیگر نے شرکت کی۔مظاہرین  کا کہنا تھا کہ وہ 35 سال سے ن لیگ کی وفادار ہیں اور اب ان کی وفاؤں کا صلہ ایسے مل رہا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:مریم نواز کیلئے چار بکروں کا صدقہ 

 خواتین کارکنوں کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف سے لسٹوں میں نام نہ ہونے کے بارے میں خود بات کرنا چاہتی ہیں۔ ان 54 خواتین کے نام لسٹ میں شامل ہیں جنہیں کوئی جانتا نہیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ جب تک شہباز شریف ان سے ملاقات نہیں کرتے اور ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔