مریم نواز کیلئے چار بکروں کا صدقہ


عمر اسلم : مسلم لیگ ن کی سئنیررہنما مریم نوازکی جاتی امرا رائیونڈ سےکاغذات نامزدگی کےسلسلےمیں روانگی سےقبل چاربکروں کاصدقہ دیا گیا، مریم نوازکہتی ہیں کہ ملک وقوم اورووٹ کی عزت کےلیےباہرنکلی ہوں۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق مریم نواز کی سیشن کورٹ آمد سے قبل رائے ونڈ میں چار بکروں کاصدقہ دیا گیا۔ اس موقع پرسٹی فورٹی ٹوسے گفتگوکرتے ہوئےمریم نواز نےکہا کہ پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گی اوریہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت کا وقت قریب آگیا ہے۔ دعا کریں کہ اللہ تعالی ن لیگ کو ووٹ کی عزت کی مہم میں کامیابی عطا فرمائے۔مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ ووٹرزباہرنکلیں۔اگرابھی نہیں توپھرکبھی نہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز نے کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔