ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

22 کلو چرس کیس کا فیصلہ، دونوں ملزمان کو 20،20 سال قید کی سزا

22 کلو چرس کیس کا فیصلہ، دونوں ملزمان کو 20،20 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:لاہور کی عدالت نے 22 کلو چرس برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر سخت سزائیں سنا دی ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ندیم سکھیرا نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان ساجد اور شیراز کو 20،20 سال قید اور 8،8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔

استغاثہ کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے 22 کلو چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ ملزمان پر علاقے میں منشیات فروخت کرنے کا الزام تھا۔

عدالت میں چالان پیش ہونے کے بعد مقدمے کی باقاعدہ سماعت کی گئی۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان ساجد اور شیراز کو سزا سناتے ہوئے جیل بھجوا دیا۔