ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آذربائیجان نےشام کو گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا

آذربائیجان نےشام کو گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آذربائیجان نےشام کوگیس فراہم کرنے کااعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی طرف سے یہ اعلان ہفتہ کے روز صدر الہام الیف نے شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کے بعد کیا، بیان میں کہا گیا ہے دونوں ملکوں کے صدور توانائی کے معاملے پر تعاون کو بطور خاص زیر بحث لائے کیونکہ شام کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔
شام کو گیس کی فراہمی براستہ ترکیہ جلد شروع کی جائے گی جو شام کی توانائی کی ضروریات کو پورا کر سکے گی۔
یاد رہے کہ مئی میں شام کے وزیر توانائی محمد البشیر نے کہا تھا کہ اب دمشق اور انقرہ کے درمیان قدرتی گیس کی فراہمی کے معاہدے پر اتفاق ہو چکا ہے اور یہ شام کے شمالی علاقوں میں پائپ لائن کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

آذربائیجان گیس سے مالا مال ملک ہےجو ترکیہ کا اہم اتحادی ہے اس کے شام کی عبوری حکومت کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں، آذربائیجان کے صدر بین الاقوامی سطح پر درپیش امور میں ترکیہ کی حمایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور شام کے معاملے میں بھی وہ ترکیہ کی رائے کے ساتھ ہیں۔