ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شٹل کاک کھڑکی سے اتارتے نوجوان کرنٹ لگنے سےجاں بحق:ویڈیو وائرل

شٹل کاک کھڑکی سے اتارتے نوجوان کرنٹ لگنے سےجاں بحق:ویڈیو وائرل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ممبئی کے نواحی علاقے نائگاؤں میں ایک افسوسناک واقعے میں 15 سالہ دسویں جماعت کا طالبعلم آکاش سنتوش ساہو جان کی بازی ہار گیا۔

 واقعہ جمعہ کی شام تقریباً 7 بجے اس وقت پیش آیا جب آکاش اپنے دوستوں کے ساتھ ہاؤسنگ سوسائٹی کے احاطے میں بیڈمنٹن کھیل رہا تھا۔

کھیل کے دوران شٹل کاک پہلی منزل کی ایک کھڑکی پر جا گرا،  آکاش اسے واپس لینے گیا تو کھڑکی کے قریب جاتے ہی وہ ’اے سی‘ کی ننگی تاروں سے چھو گیا اور شدید بجلی کے جھٹکے سے موقع پر ہی گر کر  دم توڑ گیا۔

حادثے کی ویڈیو سوسائٹی میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہو گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اے سی وائرنگ میں اتنی شدید برقی رو کیوں تھی اور اس خطرناک انتظام کا ذمہ دار کون ہے۔