جعلی مختار نامہ بنا کر مالک کی جائیداد بیچنے والے ڈرائیور کی عبوری ضمانت میں توسیع

Fake documentation, Driver sells property of the employer, court grants interim bail, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: ہوشیار خبردار۔ گھریلو ملازمین سے اپنی جائیداد کی تفصیلات چھپا کر رکھیں ۔چالاک ڈرائیور نے جعلی مختار عام بنا کر مالک کی اراضی فروخت کر دی اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزم رشید ڈرائیور عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر دی جبکہ شریک ملزم پٹواری رحمت علی کی عبوری ضمانت بحث کے بعد کنفرم کر دی۔

سینٹرل پارک کے علاقے میں چالاک ڈرائیور نے جعلی مختار عام بنا کر مالک کی اراضی فروخت کر دی ملزم رشید ڈرائیور نے پٹواری کے ساتھ ساز بار کرکے اراضی ولید نامی شخص کو فروخت کی جس نے بعد میں اراضی سینٹرل پارک کو فروخت کر دی مدعی خالد کی درخواست ہر اینتی کرپشن نے ڈرائیور رشید ٫پٹواری رحمت علی اور خریدار ولید کیخلاف مقدمہ درج کیا اینتی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا اعوان نے کیس پر سماعت کی عدالت نے خریدار ولید اور پٹواری رحمت علی کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی اور ان کو رہائی کیلیے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ مرکزی ملزم ڈرائیور کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر دی اور فریقین سے مزید دلائل طلب کر لی۔ے
پٹواری رحمت علی کی جانب سے چوہدری غلام جیلانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے پٹواری رحمت علی نے عدالت کو بتایا کہ اگر کوئی فراڈ ہوا تو وہ رشید احمد نے کیا۔رشید میرے پاس رجسٹرڈ مختار عام لے کر لایا اس کی بنیاد ہی میں نے اراضی کی فرد جاری کی۔