مانیٹرنگ ڈیسک: سعودی عرب ، یواے ای کے بعد آئی ایم ایف کا قرض ملنے پر روپے نے جان پکڑ لی , ڈالر کمزور ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کو یو اے ای کے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ، سعودی عرب کے بھی اسٹیٹ بینک میں 2ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے تین ارب ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ، جس کے بعد ڈالر منہ کے بل آگرا۔
ذرائع کے مطابق دن کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 48 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 275 روپے کاہوگیا۔
واضح رہےکہ گذشتہ روز ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا، کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 274 روپے تک ٹریڈ ہوا۔