ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی

PTI
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔ پی پی 158 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ذاہد خان پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 158 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ذاہد خان پی ٹی آئی امیداور میاں اکرم عثمان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پی پی 158 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ذاہد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت بھی اختیار کر لی۔

  اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مہم زور شور سے جاری ہے، اس دوران عوام کو زبان پر صرف تحریک انصاف ہی ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ہمارا ن لیگ سے کوئی کانٹے کا مقابلہ نہیں بلکہ ہم اکثریت سے جیت رہے ہیں۔