ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات اور کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جھنگ، ساہیوال ، سرگودھا، میانوالی،حافظ آباد، منڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔
بہاوالدین، خوشاب، بھکر، لیہ،ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا،فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اور میانوالی میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، اسلام کوٹ اور میر پور خاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، کوہستان، بونیر، بنوں، مردان، پشاور اور گردونواح میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ کرم، نوشہرہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں خضدار، قلات، کوئٹہ، لسبیلہ، پنجگور، آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ خاران،ژوب، بارکھان، نصیر آباد، مکران، تربت اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ قلات، خضدار، پنجگور اور آواران میں بھی بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔