ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کمپنی کا پاکستان میں موبائل اسمبلنگ یونٹ قائم کرنیکا اعلان 

معروف کمپنی سام سنگ
کیپشن: موبائل اسمبلنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سام سنگ موبائل کا پاکستان میں موبائل اسمبلنگ یونٹ قائم کرنے کا اعلان، ذرائع صنعت و پیداوار کہتے ہیں سام سنگ پاکستان میں اگلے چھ ماہ میں موبائل فون کی تیاری شروع کردے گا۔

ذرائع صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ سام سنگ دو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرے گا۔ سام سنگ کیا اور ابراہیم سنز کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرے گا۔ دونوں کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کی موبائل فون تیار کرنے کی ماہانہ صلاحیت 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پاکستان کی ماہانہ طلب 3.6 ملین موبائل فون کی طلب ہے جبکہ 21 موبائل کمپنیاں پاکستان میں آچکی ہیں۔

واضح رہے لاہور میں پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فون اسمبلی پلانٹ کا آغاز کیا جاچکا ہے جہاں ماہانہ نو سے دس لاکھ مختلف کمپنیز کے فونز اسمبل ہوتے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر ایک ارب اکتیس کروڑ دس لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ پلانٹ میں سات اسمبلی لائنز ہیں جبکہ سات سو سے زائد ورکرز مختلف شفٹوں میں کام کررہےہیں۔ پاکستان میں بڑھتی سمارٹ فونز کی کھپت اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ سے مقامی سطح پر فونز کی تیاری ہو گی۔جس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔