سٹی42:ضلعی حکومت نےمسلم لیگ ن کی اہم قیادت کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر شامل ہیں۔
اس خبرکو لازمی پڑھیں:ملک کے مستقبل کیلئے قربانی دے رہا ہوں، عوام ساتھ دے : نواز شریف
حکومت نے مسلم لیگ ن کی ریلی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت کو ریلی کے لیے لوگوں کو اکسانے پر نظر بند کیا جائے گا۔ جن قائدین کو نظربند کیا جائے گا، ان میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف، سینر رہنماء حمزہ شہبازشریف اورسابق صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی شہر بھرسے نون لیگ کے متحرک رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے۔