ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مستقبل کیلئے قربانی دے رہا ہوں، عوام ساتھ دے : نواز شریف

ملک کے مستقبل کیلئے قربانی دے رہا ہوں، عوام ساتھ دے : نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، وہ ملک کے مستقبل کے لیے قربانی دے رہے ہیں، عوام ان کا ساتھ دے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق میاں محمد نوازشریف نے دوران پرواز ویڈیو پیغام جاری قوم کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا، ان کا کہنا تھا کہ جو ان کے بس میں تھا اور وہ کردیا۔مجھے معلوم ہے کہ ہمیں جیل بھیج دیا جائیگا، وہ یہ قربانی پاکستانی عوام کے لیے دے رہے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ عوم ان کا ساتھ دے، قدم سے قدم ملائیں اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں، ایسا موقع بار بار نہیں آئے گا۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔ایون فیلڈ  فلیٹس سے اڈیالہ جیل تک، نواز شریف اور مریم نواز کا سفر جاری، ابوظہبی پہنچ گئے

 واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 8 سال قید جبکہ داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی تھی۔